اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت اوگوڈوگو میں مشتعل مظاہرین 27 سال سے برسر اقتدار صدر بلائز کمپورے کے اقتدار کو مزید طول دینے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ احتجاج کے دوران پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات ہیں کہ مشتعل مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی۔ احتجاج پر قابو پانے کے لیے فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔ رپورٹس کے مطابق 1500 افراد سیکورٹی حصار کو توڑ کر پارلیمنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد انہوں نے وہاں توڑ پھور شروع کر دی اور سرکاری دستاویزات کو جلانا شروع کر دیا۔ مظاہرین کے احتجاج کے باعث دارالحکومت میں ائرپورٹ بھی بند کر دیا گیا ہے جبکہ صدارتی محل کی جانب پیشقدمی کے باعث فوج تعینات کر دی گئی۔ احتجاج کے دوران 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ صدر کے خلاف جاری احتجاج میں بہت سارے فوجی اہلکار بھی شامل ہوئے ہیں جبکہ وزیر دفاع جنرل کومے لوگئے بھی مظاہرین میں شامل ہو گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲